پرویز مشرف کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں ، وہ لندن میں طبی معائنہ کرائینگے ..
تازہ ترین : 1

پرویز مشرف کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں ، وہ لندن میں طبی معائنہ کرائینگے ، سابق صدر امریکہ بھی جائیں گے

آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے صدر افضال صدیقی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے صدر افضال صدیقی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے لندن میں استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، سابق صدر امریکہ بھی جائیں گے لیکن ان کا طبی معائنہ لندن میں ہو گا۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا علاج لندن کے ہسپتال میں کرایا جائے گا، اس حوالے سے ان کے لندن میں استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر امریکہ بھی جائیں گے لیکن ان کا طبی معائنہ لندن میں ہو گا۔ قبل ازیں نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف بہت جلد براستہ دبئی امریکہ جائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 19:34:03

اپنی رائے کا اظہار کریں