لگتا ہے پرویزمشرف کو باہر جانے کی اجازت ملنے سے وزیراعظم بھی راضی ہیں، حکومت اس ..
تازہ ترین : 1

لگتا ہے پرویزمشرف کو باہر جانے کی اجازت ملنے سے وزیراعظم بھی راضی ہیں، حکومت اس معاملے پر دباؤ میں تھی، مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق عدالتی فیصلے پر ردعمل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے، لگتا ہے مشرف کو باہر جانے کی اجازت ملنے سے نواز شریف بھی راضی ہیں، حکومت پہلے ہی مشرف کے معاملے میں دباؤ میں تھی۔بدھ کو سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہائی پروفائل کیس میں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی ذمہ داری سپریم کورٹ کی ہے، حکومت نے ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ اپنے اوپر نہیں دیا، حکومت نے مخالفت نہیں کی، اٹارنی جنرل کی رضا مندی سے بات ہوئی، لگتا ہے مشرف کو باہر جانے کی اجازت ملنے سے نواز شریف بھی راضی ہیں، حکومت پہلے ہی مشرف کے معاملے میں دباؤ میں تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی جان چھڑانے کیلئے معاملہ سپریم کورٹ کے حوالے کیا، ذوالفقار علی بھٹو نے آئین میں آرٹیکل 6 شامل کرایا تھا، بھٹو نے آئین میں آرٹیکل 6 شامل کرایا لیکن آئین انہیں پھانسی سے نہیں بچا سکا، آئین کے آرٹیکل 6سے زیادہ طاقتور کوئی اور قوتیں ہیں۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 19:32:26

اپنی رائے کا اظہار کریں