پو لیس نے نوادرات کی چوری پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے100 سے زائد افراد کی تصاویر حاصل کرلیں

بدھ 16 مارچ 2016 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) پو لیس نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں قائم سمٹ میوزیم سے نوادرات کی چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 100 سے زائد افراد کی تصاویر حاصل کرلیں۔پولیس کے مطابق 4مارچ کے روز مال روڈ پر ریلی کے دوران ڈنڈا بردار نامعلوم افراد پنجاب اسمبلی کے اطاطے میں قائم سمٹ میوزیم میں داخل ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے میوزیم کے عملے کو زدوکوب کرنے کے بعد اسلامی سربراہی کانفرنس کے شرکا ء کی طرف سے پاکستان کو تحفے میں دی جانے والی چار چوڑیاں اور ہار لوٹ لیا تھا۔ جس کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے پنجاب اسمبلی اور فیصل چوک میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے سو سے زائد ملزمان کی تصاویرحاصل کرلی ہیں جنہیں شناخت کیلئے نادرا ہیڈ کوارٹر بجھوایا جائے گا۔ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن اسماعیل کھاڑک کے مطابق ملزمان کی شناخت کے بعد ان کو گرفتار کرکے چوری ہونے والی نوادارت برآمد کرائیں گے۔