بلوچستان کے طلباء میں بہت ٹیلنٹ ہے ، ظفر بلیدی

طلبہ صوبے کا مستقبل ، ٹیلنٹ برقرار رکھنے کیلئے تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دیں ، سیکرٹر ی خوراک بلوچستان

بدھ 16 مارچ 2016 19:07

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء ) سیکرٹر ی خوراک بلوچستان ظفر بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلباء میں بہت ٹیلنٹ ہے طلباء اسی ٹیلنٹ کو برقرار رکھنے کیلئے تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دیں، نقل کے خاتمے کیلئے اساتذہ کو عملی اقدامات اٹھانے ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپور ہائی اسکول میں دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ای او صحبت پور بلال احمد،سینٹرانسپکٹر حکیم جروار ،محمد عارف جروار ،سینٹر سپرنٹنڈنٹ عبدالجبار سیال ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اصغر علی کھوسہ ایڈیشنل اﷲ دین ودیگر موجود تھے ،ظفر بلیدی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے طلباء میں بہت ٹیلنٹ ہے اور طلباء اسی ٹیلنٹ کو برقرار رکھنے کیلئے تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دیں کیونکہ یہی صوبے کا مستقبل ہیں اور وہ اچھی اور اعلی تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کریں گے ان کا کہنا تھا کہ نقل نے ہمارے معاشرے کو مفلوج کردیا ہے نقل کے خاتمے کیلئے اساتذہ کو عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ اس ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکے ان کا کہنا تھا کہ نقل عقل کو تباہ کردیتی ہے نقل کرنے والے طلباء کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ وہ اپنے ذہانت کے بل بوتے پر تعلیم حاصل کرنے کے عادی ہو جائیں ۔

متعلقہ عنوان :