بیگناہ انسانوں کونشانہ بنانے والے دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں،مشتاق غنی
بس مردان سے پشاور آرہی تھی جس میں سرکاری ملازمین سوار تھے ۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بس دھماکہ کی انکوائری کاحکم دے دیا ہے،ترجمان خیبرپختونخواحکومت
بدھ 16 مارچ 2016 18:59
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ اوراعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے پشاور کے پوش علاقے صدر میں بس دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ کاروائی قراردیا ہے۔ انہوں نے دھماکہ کے نتیجے میں بیگناہ انسانی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے دلی رنج وغم کااظہار کیاہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی معاون خصوصی اطلاعات فوری طورپر جائے حادثہ پہنچے اوروہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کونشانہ بنانے والے دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بس مردان سے پشاور آرہی تھی جس میں سرکاری ملازمین سوار تھے ۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بس دھماکہ کی انکوائری کاحکم دے دیا ہے ۔
مشتاق احمدغنی کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا فاٹا سے منسلک ہونے کی وجہ سے براہ راست دہشت گردی کی زد میں ہے جس سے نجات دلانے کے لئے فوری طورپروفاق صوبہ کو فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات صوبے کے حوالے کرے تاکہ ایف سی اہلکاروں کوان کی اصل ڈیوٹی کے لئے فاٹا اورخیبرپختونخوا کی سرحدوں کی حفاظت پر تعینات کیاجاسکے۔بعد ازاں معاون خصوصی اطلاعات نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکادورہ کیا اوربس دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔انہوں نے اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت کے مطابق زخمیوں کو ہرممکن بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے اس موقع پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے دھماکہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.