ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) میں درجہ چہارم ملازمین کی خالی آسامیوں کو مشتہر ..
تازہ ترین : 1

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) میں درجہ چہارم ملازمین کی خالی آسامیوں کو مشتہر کر دیا گیا

ایبٹ آباد۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) میں درجہ چہارم ملازمین کی خالی آسامیوں کو مشتہر کر دیا گیا، 15 مارچ تک ایمپلائمنٹ ایکسچینج سے حاصل کردہ کارڈ کے حامل افراد درجہ چہارم ملازمت کیلئے درخواست دینے کے اہل ہیں، درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) کی پریس ریلیز کے مطابق ضلع بھر کے گرلز سکولز اور دفاتر میں خالی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں جن افراد نے 15 مارچ 2016ء تک ایمپلائمنٹ ایکسچینج سے بیروزگاری کا کارڈ حاصل کر رکھا ہے وہ درجہ چہارم کی خالی آسامی کیلئے درخواست دینے کا اہل ہے، 15 مارچ 2016ء کے بعد کسی بھی کارڈ ہولڈر کی درخواست موصول نہیں کی جائے گی۔

خواہشمند خواتین و حضرات جلد از جلد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) کے دفتر میں درخواستیں دیں جن کی جلد تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 18:48:47

اپنی رائے کا اظہار کریں