بھتہ خوروں کی گرفتاری پر ڈی ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او میرپور کو تعریفی اسناد اور نقد انعام

بدھ 16 مارچ 2016 18:47

ایبٹ آباد۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) بھتہ خوروں کی گرفتاری، آئی جی خیبرپختونخوا نے ڈی ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او میرپور کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نواز دیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پولیس ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ چند روز قبل طالبان کے نام پر بھتہ وصول کرنے والے دو ملزمان کی گرفتاری پر انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ناصردرانی نے ڈی ایس پی کینٹ امجد حسین، ایس ایچ او تھانہ میرپور جاوید خان، حوالدار ٹیکنیکل حفیظ خان اور دیگر کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا ہے۔