تحصیل ناظم محمد اسحق سے ناظم آصف خان کی سربراہی میں نیبرہڈ کونسل نواں شہر کے نمائندہ وفد کی ملاقات
بدھ 16 مارچ 2016 18:28
ایبٹ آباد۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) نواں شہرنیبرہڈ کونسل کے نمائندہ وفد نے آصف خان ناظم اور خالد خان نائب ناظم کی سربراہی میں تحصیل ناظم محمد اسحاق سلیمانی سے منگل کے روز ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف افسر رشید خان، تحصیل ممبر سردار بابا فیاض، سائیں گل چنگیزی ایڈووکیٹ اور قاضی عبیدالرحمن سمیت کونسلروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وفد ارکان نے تحصیل ناظم کو ٹاؤن کمیٹی نواں شہر اور نو تعینات چیئرمین ورکنگ کمیٹی سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نو تعینات چیئرمین عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈال کر ان کی مشکلات بڑھانے کے ساتھ ساتھ آمرانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں جو جمہوریت کی سراسر نفی اور عوام کو غلام بنانے کی کوشش ہے۔(جاری ہے)
تحصیل ناظم نے وفد ارکان کی شکایات کو غور سے سنا اور ان کے ازالہ کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر طے پایا کہ عنقریب ٹاؤن کمیٹی چیئرمین کے ہمراہ ایک مشترکہ اجلاس میں تمام امور پر گفت و شنید کے بعد تمام مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا۔ تحصیل ناظم نے وفد ارکان کو یقین دلایا کہ نیبرہڈ کونسل کے اختیارات اور آزادی میں کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے منتخب ممبران کو عوام کی خدمت میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور درپیش مسائل کی نشاندہی اور ٹاؤن کمیٹی سے متعلق معاملات میں قانونی طریقہ کار اختیار کرنے کا مشورہ دیا جس میں کوتاہی کی شکایت تحصیل ناظم تک پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.