اس‌ ٹورنامنٹ میں اچھی کارگردگی دکھانے کیلئے بے قرار تھا: شاہد آفریدی
تازہ ترین : 1
اس‌ ٹورنامنٹ میں اچھی کارگردگی دکھانے کیلئے بے قرار تھا: شاہد آفریدی

اس‌ ٹورنامنٹ میں اچھی کارگردگی دکھانے کیلئے بے قرار تھا: شاہد آفریدی

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اس‌ ٹورنامنٹ میں اچھی کارگردگی دکھانے کیلئے بے قرار تھا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی ہے۔ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز کی اننگ کھیلنے اور 2 وکٹیں حاصل کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

میچ کے بعد اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ خود بھی اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے بے تاب تھے کیونکہ ٹیم کیلئے یہ بہت ضروری تھا۔ کوچ کی مشاورت سے ہی اپنا بیٹنگ آرڈر تبدیل کیا اور خوش قسمتی سے اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہا۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 18:28:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں