تبت ، بزرگ شہریوں اور یتیم بچوں کیلئے نرسنگ ہوم کا قیام

بدھ 16 مارچ 2016 17:57

لاسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء/شنہوا) جنوب مغربی چین کے زیرانتظام خود مختارعلاقے تبت کے دیہی علاقے میں بزرگ شہریوں اور یتیم بچوں کی دیکھ بھال کیلئے ایک نرسنگ ہوم قائم کیا گیا ہے ، علاقائی حکومت نے اس پر تین ارب یوآن یا چار کروڑ61لاکھ امریکی ڈالر خرچ کئے ہیں ، حکومت نے 80نئے نرسنگ ہوم بزرگ شہریوں کیلئے اوردس یتیم بچوں کیلئے قائم کئے ہیں ، ان میں 11ہزار بزرگ شہری اور 56سو یتیم بچے رہ رہے ہیں ، نرسنگ ہوم میں رہنے والے بچوں سے کسی قسم کے کوئی چارجز وصول نہیں کئے جاتے ۔

(جاری ہے)

نرسنگ ہوم کے سربراہ لا وانگ نے کہا ہے کہ بچوں کو اچھی غذا اور خوراک فراہم کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ایسے یتیم بچوں اور بزرگ شہریوں کو رکھا جاتا ہے جن کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی رشتہ داربھی موجود نہیں ہوتا ، یہ لوگ تبت کے دیہی پسماندہ علاقوں سے آئے ہیں ۔ نرسنگ ہوم چھ ہیکٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جہاں رہنے والے بزرگوں اور بچوں کیلئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :