چین ،2020ء تک فی کس آمدنی دو گنا کرنے کا ہدف مقرر

نیشنل پیپلز کانگریس نے آئندہ پنجسالہ منصوبے کی منظوری دیدی

بدھ 16 مارچ 2016 17:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء /شنہوا) چین کے قانون سازوں نے چین کا آئندہ پنجسال کا معاشی اور سماجی ترقی کا بجٹ منظور کر لیا ہے ، نئے بجٹ میں سالانہ اقتصادی ترقی کی شرح 6.5فیصد مقرر کی گئی ہے ، 2778قانون سازوں یعنی 97.27فیصد نے پنجسالہ منصوبے کے حق میں ووٹ دیا ۔

(جاری ہے)

چینی کمیونسٹ پارٹی 2021ء میں اپنے قیام کی سوسالہ تقریبات منانے کا ارادہ رکھتی ہے ، اس لئے اس نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ 2020ء تک چین کو جدید اور خوشحال معاشرے میں تبدیل کر دے گی اور چین میں فی کس آمدنی 2010ء کے مقابلے میں دو گنا ہو جائے گی اور چین کی معیشت بڑھ کر 90ٹریلین یوآن یا 13.8ٹریلین امریکی ڈالر تک پھیل جائیگی جو کہ گذشتہ برس 67.7ٹریلین یوآن تھی ۔

ملک کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے نے حکومتی کام کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھی ایک قرارد اد منظور کی ، یہ قرارداد قانون سازوں کے سالانہ اجلاس کے اختتامی موقع پر منظور کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :