چین میں چیرٹی کا نیا قانون منظور کر لیا گیا

قانون میں چندہ جمع کرنے کا طریقہ آسان بنا دیا گیا ہے

بدھ 16 مارچ 2016 17:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء /شنہوا) چین کے قومی قانون سازوں نے گذشتہ روز خیرات کا قانون منظور کر لیا ، قانون کے حق میں 2636ووٹ آئے جو کل تعداد کا 92.49فیصد ہے،قانون سازوں نے یہ بل سالانہ قانون سازی کے اجلاس میں منظور کیا جس کا نفاذ اس سال ستمبر سے ہو گا ، نئے قانون میں فنڈ اکٹھا کرنے اور خیراتی گروپ کے کام کرنے کو زیادہ آسان بنادیا گیا ہے ، خیراتی سرگرمیوں پر انہیں ٹیکس کے فوائد حاصل ہوں گے اور اس قانون کے ذریعے ان کی انتظامیہ کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ، قانون میں یہ بھی واضح کر دیاگیا ہے کہ خیراتی ادارے کس طرح رجسٹرڈ کئے جائیں گے ،رجسٹریشن کے بعد ان کو کام کرنے کے لئے زیادہ آزاد ماحول فراہم ہو سکے گا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس وقت چین میں صرف چند ایک خیراتی اداروں کو کام کرنے کی اجازت ہے ۔

متعلقہ عنوان :