ایران میں فائر فیسٹول کے دوران تین افراد جھلس کر ہلاک، سینکڑوں زخمی

بدھ 16 مارچ 2016 17:38

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) ایران میں فائر فیسٹول کے دوران تین افراد ہلاک جبکہ سینکڑون زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے ہنگامی سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران کے شمالی شہر قاذؤائن اور اشت میں چارہار شاہ نبیح سیوری یا فائر فیسٹول کے دوران فائر گیم میں حصہ لیتے ہوئے تین افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 259 سے زائد زخمی ہو گئے زخمی ہونے والوں میں گیارہ خواتین بھی شامل ہیں واضح رہے کہ ایران میں تہوار گزشتہ سال کو خیرباد کہنے اور نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے منایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :