افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین ، 10 طالبان ہلاک ، متعدد زخمی

بدھ 16 مارچ 2016 17:36

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دس طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی صوبہ کنٹر میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں دس طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سڑک کنارے نصب بموں اور بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنایا گیا ۔