اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے حلقے میں مصطفی کمال کے چرچے،بینرز آویزاں کر دیئے گئے

اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے حلقے میں مصطفی کمال کے چرچے،بینرز آویزاں کر دیئے گئے

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی مقبولیت بڑھنے لگی کراچی کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے آبائی حلقے سکھر میں بھی ان کی حمایت میں بینرز لگا دیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں مصطفیٰ کمال کی حمایت میں لگائے بینرز میں ان کے سپوٹرز کی جانب سے مصطفیٰ کمال کو امید کی آخری کرن قرار دیا گیا ہے بینرز پر لکھا گیا ہے کہ مصطفیٰ کمال سندھ عوام کی آخری کرن ہیں ۔ عوام ان کا ساتھ دیں واضح رہے کہ اس سے قبل مصطفیٰ کمال کی حمایت میں کراچی اور بلوچستان میں بھی بینرز لگائے جا چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 17:33:08

اپنی رائے کا اظہار کریں