وزیر اعظم کی ہدایت پر حقوق نسواں بل پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن عارضی طور پر معطل

بدھ 16 مارچ 2016 17:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء)پنجاب حکومت نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی سے پاس کرایا گیا حقوق نسواں بل پر عملدرآمد کے نوٹیفکیشن کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے علاوہ اپنے قریبی رفقاء سے مشورے کے بعد کیا ہے مزید معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے مسلم لیگ کے وفاقی اور صوبائی وزراء کو حقوق نسواں قانون اور مزید جماعتوں کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ دیگر ایسے معاملات میں جن سے ملک میں افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہو بیان بازی کرنے سے روک دیا ہے اور اس سلسلے میں آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے جوشیلے وزراء کو فون کرکے وزیراعظم کے پیغام سے آگاہ کردیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی قسم کا حقوق نسواں اور مذہبی معاملات میں کوئی بیان میڈیا میں نہ دیں جس سے کشیدگی پھیلنے کاخدشہ ہو