ایس ای سی پی نے فروری میں چار سو نووے کمپنیاں رجسٹرکیں
تازہ ترین : 1

ایس ای سی پی نے فروری میں چار سو نووے کمپنیاں رجسٹرکیں

فروری کے دوران23 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاریپاور جنریشن، ایندھن اور توانائی،تجارت، تعمیرات، انفارمیشن ٹیکنالوجی،کمیونیکشن اور رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ کے شعبوں میں کی گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں ماہِ فروری میں چار سو نووے کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینہ کے مقابلے میں سات فیصد زائد ہے۔ فروری کے مہینے میں رجسٹر کی جانے والی کمپنیوں میں نواسی فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، سات فیصد سنگل ممبر جبکہ باقی چار فیصد کمپنیاں بطور پبلک ان لسٹڈ، نان پرافٹ ایسوسی ایشن اور بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔

اس ماہ سب سے زیادہ کمپنیاں تجارتی شعبے میں رجسٹر ہوئیں جس کی تعداد اڑسٹھ ہے جبکہ خدمات میں تریسٹھ، تعمیراتی شعبے میں پچاس، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سینتالس، سیاحت میں انتالس، پاور جنریشن میں چوبیس، کمیونیکیشن ،فوڈ اینڈ بیوریجز، ایندھن اور توانائی، رئیّل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ میں مساوی طور پر چودہ چودہ کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ اس طرح تعلیم کے شعبے میں تیرہ ، کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں بارہ جبکہ ٹیکسٹائل میں گیارہ، انجئینرنگ ، فارماسیوٹیکل اور ٹرانسپورٹ میں مساوی طور پر دس کمپنیوں کی رجسٹریشن حاصل کی۔

مزید پیپر اینڈ بورڈ میں نواور اڑسٹھ کمپنیاں مختلف شعبوں میں رجسٹر ہوئیں ۔اسلام آباد اور لاہور میں پا نچ بین الاقوامی کمپنیوں کو بھی سے رجسٹر کیا گیا ۔فروری کے دوران تئیس کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ۔ ان سرمایہ کاروں کا تعلق چین، امریکہ ، برطاینہ، اٹلی، برما، افغانستان اور متحدہ عرب امارات سے ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری پاور جنریشن، ایندھن اور توانائی،تجارت، تعمیرات، انفارمیشن ٹیکنالوجی،کمیونیکشن اور رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ کے شعبوں میں کی گئی۔

سب سے زیادہ رجسٹریشن اسلام آبامیں ہوئی جہاں ایک سو انسٹھ (159) کمپنیاں رجسٹرہوئیں۔ جبکہ ایک سو چالیس (140) کمپنیاں لاہور، ایک سو انتالس(139) کمپنیاں کراچی،چھبیس(26) ملتان،سترہ (17) پشاور،چھ (6) فیصل آبادجبکہ کوئٹہ میں 2 کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔ ۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 17:27:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں