کراچی ، کارساز میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا چھاپہ غیرقانونی گیس کے استعمال پر ہوٹل مالک گرفتار
بدھ 16 مارچ 2016 16:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے کارساز میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر گیس کے استعمال پر ہوٹل کو سیل کرکے مالک کو گرفتارکرلیا ۔
(جاری ہے)
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کارساز روڈ پر واقع ایک ہوٹل پر گیس کے غیر قانونی استعمال پرچھاپہ مارا گیا، ایس ایس جی سی کے سر ویلنس اینڈ مانیٹیرنگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ عادل پراچہ کے مطابق ہوٹل کے خلاف گزشتہ برس رمضان کے مہینے میں رہائشی علاقوں میں استعمال ہونے والی گیس غیر قانونی طور پرہوٹل میں کمرشل طور پر استعمال ہورہی تھی جسے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہوٹل کی گیس منقطع کرکے جرمانہ عائد کیا گیا تھا- سرولنس اینڈ مانیٹیرنگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر دوبارہ چھاپہ مارا گیا تو انکشاف ہوا کہ جرمانے کے بعد ہوٹل کے مالکان نے غیر قانونی طور پر ایس ایس جی سی کے مین لائن سے کنکشن حاصل کرکے استعمال کررہے تھے۔
انکا کہنا تھا کہ اس جرم کے انکشاف ہونے کے بعد ہوٹل کے مالک سعد نسیم کو گرفتار کرکے ایس ایس جی سی کے اپنے تھانے سفاری پارک میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس جی سی کی لائن میں 12 سے 12.5 پی ایس آئی پریشر تھا جبکہ 2000 کیوبک فٹ کا لوڈ تھا ۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.