Live Updates

کراچی ، لیاری میں پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہر ہ ،شدید نعرے بازی

بدھ 16 مارچ 2016 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے لیاری میں نادرا کے دفترکے باہرتحریک انصاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نادرا کا عملہ شناختی کارڈ کی فراہمی کے عوض رشوت طلب کرتا ہے۔لیاری میں نادراکے دفترکے باہرپی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین نے نادراکے خلاف شدید نعر ے بازی کی۔

مظاہرین کاکہنا تھا کہ نادراکے عملے نے دفترمیں رشوت ستانی کا بازارگرم کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

شناختی کارڈ اور دیگردستا ویزات کے اجرا کیلئے رشوت طلب کی جاتی ہے۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ایک سیاسی جماعت کے حمایت یافتہ ملازمین شناختی کارڈ کے جراء میں رکاوٹ ڈالتے ہیں،دو سری جانب نادرااسٹیشن مینیجرکا کہنا تھا کہ عملے پرجھوٹے الزام عائدکئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جو کام دیا گیا ہے وہ خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔۔ تاہم پچیس لاکھ کی آبادی میں ایک دفترکے باعث مسائل پیدا ہورہے ہیں اورشہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات