کراچی، کورنگی میں پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی لاکھوں مالیت کا مال جل کر خاکستر
بدھ 16 مارچ 2016 16:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) کراچی میں کورنگی کے علاقے میں واقع پلاسٹک دانے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔کورنگی کے علاقے حاجی ابراہیم گوٹھ میں واقع پلاسٹک کا دانہ بنانے والی فیکٹری میں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کی فوری اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی۔
(جاری ہے)
ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل کا آغاز کیا۔
تاہم آگ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے مزید ایک اور فائر ٹینڈر طلب کرلیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پرقابو پالیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ آگ لگنے کے باعث فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.