آئی جی سندھ نے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لئے اینٹی موبائل اسنیچ اینڈ تھیفٹ یونٹ بنانے کے لیے سفارشات طلب کرلیں

بدھ 16 مارچ 2016 16:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے پولیس افسران سے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لئے اینٹی موبائل اسنیچ اینڈ تھیفٹ یونٹ بنانے کے لیے سفارشات طلب کرلیں۔کراچی میں آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کی زیر صدارت پولیس کے اعلٰی افسران نے شرکت کی، اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر آئی جی نے اینٹی موبائل اسنیچ اینڈ تھیفٹ یونٹ بنانے کے لیے سفارشات طلب کرلی۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس افسران فرائض ایمانداری اورذمیداری سے انجام دیں، فرائض کی ادائیگی میں بددیانتی یا کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔ کراچی میں انویسٹی گیشن کے عہدوں پرتعیناتیاں جلدکی جائیں۔اللہ ڈنو خواجہ نے پولیس افسران کو ہدایت کہ کہ موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے، منظم جرائم کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، اسٹریٹ کرائمزسے متاثرہ علاقوں میں پولیس کا نظام موثر بنایا جائے، اس کے علاوہ ایرانی پٹرول کی اسمگلنگ اور جوئے و منشیات کیاڈوں کا خاتمہ بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :