لینڈ ریکارڈ کا فرسودہ نظام ختم کر کے عوام دوست نظام متعارف کردیا۔حمیدہ وحید الدین
تازہ ترین : 1

لینڈ ریکارڈ کا فرسودہ نظام ختم کر کے عوام دوست نظام متعارف کردیا۔حمیدہ وحید الدین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء)صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ حکومت نے لینڈ ریکارڈ کا فرسودہ نظام ختم کر کے عوام دوست نظام متعارف کرایا ہے۔پنجاب کی 143تحصیلوں میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ حکومت کے انقلابی اقدام سے نہ صرف پٹواری کلچر کا خاتمہ ممکن ہو اہے بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے باعث دنوں کاکام اب منٹوں میں ہو گا۔

وہ منڈی بہاؤالدین میں لینڈ ریکارڈ سنٹر کے باضابطہ افتتاح کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی گفتگو کر رہی تھیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر خرم احمد رانجھا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظہر عباس نون بھی موجود تھے۔حمیدہ وحیدالدین نے کہاکہ پہلے مرحلے میں منڈی بہاؤالدین کے 116میں سے 104موضع کا ریکارڈ کمپیوٹر میں محفوظ ہو چکا ہے۔جلد ہی شہری علاقوں میں ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع ہو جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ کوئی بھی شہری معمولی فیس دے کر منٹوں کے اندر زمین کی فرد اور دیگر تفصیل حاصل کر سکتا ہے۔ بعدازاں حمیدہ وحیدالدین نے سنٹر کا معائنہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اس موقع پر شہریوں کے مسائل سنے۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 16:48:41

اپنی رائے کا اظہار کریں