انسداد جعلی ٹاسک فورس کی پتوکی کے علاقے میں کارروائی ،جعلی ادویات تیار کرنے والے ..
تازہ ترین : 1

انسداد جعلی ٹاسک فورس کی پتوکی کے علاقے میں کارروائی ،جعلی ادویات تیار کرنے والے فیکٹری پکڑ ی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء)نسداد جعلی ٹاسک فورس کی پتوکی کے علاقے میں کاروئی کرتے ہوئے جعلی ادویات تیار کرنے والے فیکٹری پکڑ لی گئی ۔فیکٹری کو سیل کر کے سامان ضبط کر لیا گیا اور ایف آئی آر درج کروا دی گئی ۔ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع کے اوپر پتوکی کے علاقے میں ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جو کہ ہر بل ادویات کی آڑ میں ملٹی نیشنل کمپنی کی جعلی ادویات تیار کر رہی تھی۔ انسداد جعلی ادویات ٹاسک فورس نے کاروائی کرتے ہوئے سامان ضبط کر لیا اور فیکٹری کو سیل کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 16:45:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں