”ساحل“ کے زیر اہتمام ”چائلڈ فرینڈلی نیوز پیپر ایوارڈ“ کی تقریب 22 مارچ کو ہو گی

بدھ 16 مارچ 2016 16:31

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) بچوں پر تشدد کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ”ساحل“ کے زیر اہتمام 22 مارچ کو ”چائلڈ فرینڈلی نیوز پیپر ایوارڈ“ کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کینیڈین ہائی کمیشن کے پولیٹیکل اور کمرشل قونصلر اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس محمد حسن منگی تقریب کی صدارت کریں گے۔