کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے جاری آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،انجینئر ..
تازہ ترین : 1

کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے جاری آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،انجینئر خرم دستگیر

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء)وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے جاری آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ پی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہون نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے نتیجہ میں امن وامان کی صورتحال روز بروز بہتر ہورہی ہے، آپریشن اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں موجود مافیاز ملک کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین پر عائد الزامات سنگین نوعیت کے ہیں جن کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 16:23:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں