سعودی عرب میں گذشتہ دوسال کے دوران 6 لاکھ فحش ویب سائیٹس بلاک کی گئیں،حکام

بدھ 16 مارچ 2016 16:14

سعودی عرب میں گذشتہ دوسال کے دوران 6 لاکھ فحش ویب سائیٹس بلاک کی گئیں،حکام

جدہ ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) سعودی عرب میں گذشتہ دوسال کے دوران 6 لاکھ فحش ویب سائیٹس بلاک کی گئیں جبکہ حکام نے فحش ویب سائیٹس بنانے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو 5سال قید اور 3ملین سعودی ریالز سے زائد جرمانہ کیا جاسکتاہے سعودی ذرائع ابلاغ نے بدھ کو کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کے حوالہ سے بتایاکہ کمیشن کے پاس فحش ویب سائیٹس کی سروس روکنے والے ماہرین موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کے ترجمان فیض الاوطیبی نے بتایا کہ فحش ویب سائیٹس بنانا ملک کے سائیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :