تبت ، بزرگ شہریوں اور یتیم بچوں کیلئے نرسنگ ہوم کا قیام

بدھ 16 مارچ 2016 15:33

لاسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) جنوب مغربی چین کے زیرانتظام خود مختارعلاقے تبت کے دیہی علاقے میں بزرگ شہریوں اور یتیم بچوں کی دیکھ بھال کیلئے ایک نرسنگ ہوم قائم کیا گیا ہے ، علاقائی حکومت نے اس پر تین ارب یوآن یا چار کروڑ61لاکھ امریکی ڈالر خرچ کئے ہیں ، حکومت نے 80نئے نرسنگ ہوم بزرگ شہریوں کیلئے اوردس یتیم بچوں کیلئے قائم کئے ہیں ، ان میں 11ہزار بزرگ شہری اور 56سو یتیم بچے رہ رہے ہیں ، نرسنگ ہوم میں رہنے والے بچوں سے کسی قسم کے کوئی چارجز وصول نہیں کئے جاتے ۔

(جاری ہے)

نرسنگ ہوم کے سربراہ لا وانگ نے کہا ہے کہ بچوں کو اچھی غذا اور خوراک فراہم کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ایسے یتیم بچوں اور بزرگ شہریوں کو رکھا جاتا ہے جن کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی رشتہ داربھی موجود نہیں ہوتا ، یہ لوگ تبت کے دیہی پسماندہ علاقوں سے آئے ہیں ۔ نرسنگ ہوم چھ ہیکٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جہاں رہنے والے بزرگوں اور بچوں کیلئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔