میکسیکو سٹی میں چینی ثقافتی نمائش کا افتتاح

بدھ 16 مارچ 2016 15:33

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) میکسیکو چیمبر آف ڈپٹیز میں تین روزہ چینی ثقافتی نمائش کا افتتاح ہو گیا ہے جس میں چینی طرز کے ڈانس ، موسیقی اور دیگر سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا گیا ، یہ نمائش چین اور میکسیکو کے درمیان پارلیمانی معاہدوں کے تحت تعلقات بڑھانے کا عملی مظاہرہ ہے ، میکسیکو میں چین کے ہفتہ ثقافت کے نام سے پہلی بار یہ نمائش منعقد کی جارہی ہے ، چین میکسیکو کا پانچواں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ا س لئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اس نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی تعلقات کمیشن کے ایوان زیریں کے صدر جیو آر گانا نے کہا ہے کہ ہمیں چین کے قانون سازی کے تجربات سے سیکھنا چاہئے اور جو کچھ میکسیکو میں ہم نے کیا ہے اس سے چین کو آگاہ کرنا چاہئے ۔چینی سفیر نے کہا کہ میکسیکو میں چینی کمپنیوں کی تعداد بہت کم ہے جبکہ یہاں چین کے کام کرنے کے بڑے مواقع ہیں ہمیں آپس میں تجارتی معاہدے کرنے کی طرف بڑھناچاہئے ، میکسیکو نا صرف چین بلکہ لاطینی امریکہ اور عالمی دنیا کیلئے اہم اقتصاد ی اور تجارتی شراکت دار بن سکتا ہے ۔یہ بات چینی سفیر کیو ژی اوکی نے نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی ہے ۔