پاکستانی ، بھارتی کرکٹ شائقین کا وہ قابل تحسین کام جس نے مار ک زکربرگ کا دل جیت لیا

بدھ 16 مارچ 2016 15:29

پاکستانی ، بھارتی کرکٹ شائقین کا وہ قابل تحسین کام جس نے مار ک زکربرگ ..

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مارچ2016ء ) فیس بک بانی مارک زکربرگ نے پاکستان اور بھارتی شائقین کرکٹ کی جانب سے ایک دوسرے کے ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنی اپنی پروفائل تصویریں بدلنے کے عمل کو سراہتے ہوئے دونوں روایتی حریفوں کی عوا م کو نفرتوں کی بجائے محبتوں کا پیغام پھیلانے کی ترغیب دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ دنوں میں بڑھنے والی کشیدگی نے کرکٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا اور ہندو انتہاء پسندوں نے پاکستانی کرکٹر ز کو بھارت آنے سے روکنے کے لیے ہر طرح کی دھمکیا ں دیں جبکہ بی جے پی اور کانگریس بھی اس معاملے میں سیاست کرتی نظر آئیں تاہم دونوں ملکو ں میں اعلی سطح رابطوں کے بعد پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی ہے جہاں 19مارچ کو اس کا ٹاکرا بھارت سے ہوگا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں اپنے فالورز کو اپنی اپنی پروفائل تصویریں اپنی فیورٹ ٹیموں کے نشانوں کے ساتھ نتھی کرنیکا آپشن دے رکھا ہے جس کے بعد اب کئی پاکستانیوں نے بھارت اور بھارتیوں نے پاکستانی ٹیم کے حق میں پروفائل تصویر لگانا شروع کردی ہے جس نے دیگر بہت سے لوگوں کے ساتھ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیاہے ۔ اپنے ایک پیغا م میں زکربرگ کا کہناتھا کہ دونو ں روایتی حریفوں کے فالور ز کی جانب سے یہ عمل خوش آئند ہے اور اس سے دونو ں ملکوں میں موجود کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی ۔

پاکستانی ، بھارتی کرکٹ شائقین کا وہ قابل تحسین کام جس نے مار ک زکربرگ ..

متعلقہ عنوان :