آ ئندہ امریکی انتخابات میں کون جیتے گا ،ہمیں اس سے غرض نہیں
چین امریکہ تعلقات آگے بڑھتے رہیں گے ، چینی وزیراعظم کی پریس کانفرنس جاپان کے ساتھ تعلقات ابھی مستحکم نہیں ، نازک دور سے گزر رہے ہیں
بدھ 16 مارچ 2016 15:28
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) چین کے صدر لی کی کوانگ نے کہا ہے کہ جاپان کے ساتھ ان کے تعلقات کمزور نہیں ہو رہے بلکہ وہ باہمی تعلقات میں بہتری کے آثار دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات ابھی پورے طورپراستوار نہیں ہوئے بلکہ ابھی تک نازک دور سے گزر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو تاریخی معاملات پر اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے اور یہ ضروری ہے کہ قول و فعل میں تضاد نہ ہو ۔
یہ بات انہوں نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئی کہی ۔جزائر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ ایشیا پیسفک ریجن کے معاملے پر آپس میں تعاون کر سکتے ہیں اور خطے کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات آگے بڑھتے رہیں گے ہمیں اس سے غرض نہیں کہ امریکہ کے آئند ہ انتخابات میں کون کامیاب ہوتا ہے ۔
۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان تعلقات پورے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور یہ عالمی سطح پر ہونے والی کسی بھی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنی کھلے پن کی پالیسی جاری رکھے گا اور انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کے بارے میں عوامی رائے عامہ کا احترام کرے گا ، ہم ترقی اور اصلاحات کے درمیان توازن برقراررکھیں گے اور فاضل پیداوار معطل کرنے کے سلسلے میں ملازمین کی بڑی تعداد کو ملازمتوں سے فارغ کرنے سے پرہیز کریں گے۔ ملکی صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین کی اقتصادی صورتحال بہت بہتر ہے اور وہ مختلف اقدامات کے ذریعے اپنی مارکیٹ کے مسائل کو بہتر کررہا ہے اور چین ہر قسم کی صورتحال پر قابو پانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.