فن لینڈ سمیت پوری دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج بہتر کرینگے‘ چودھری پرویزالٰہی
بدھ 16 مارچ 2016 15:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ڈویلپمنٹ امیج آف پاکستان ابراڈ اور فن لینڈ ڈیزائن کو کے وفد نے ملاقات کی۔
(جاری ہے)
وفد میں ڈیزائن کو کی سی ای او ثنال النہ کوساری ، ارشد فاروق جنرل سیکرٹری ڈی آئی پی اے اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ آرکیالوجی کی نمائندہ شاہ بانو شامل تھیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ فن لینڈ اور دوسرے ممالک میں پاکستان کا سوفٹ امیج بہتر کرنے میں ہم آپ کی مدد کریں گے۔ وفد نے چودھری پرویزالٰہی سے درخواست کی کہ آپ پاکستان میں ڈی آئی پی اے کی سرپرستی کریں جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ ڈی آئی پی اے اور ڈیزائن کو جلد ہی لاہور میں فن لینڈ اور پاکستان میں سوفٹ امیج، ثقافت اور رابطے بڑھانے کیلئے ایک سیمینار منعقد کرائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.