شیطانی علوم کے عاملوں اور انکے اڈوں کو فوری ختم کیاجائے : صوفی مسعوداحمد صدیقی

بدھ 16 مارچ 2016 14:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ جادو و شیطانی علوم کے ذریعے لوگوں کی زندگیا ں برباد کرنیوالے عاملوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے اور ان کے اڈے ختم کیے جائیں، کیونکہ یہ قرآن و سنت کے منافی اقدام ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گلشن راوی لاہور میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع لاہور کی مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہنا تھاکہ ایسے لوگ مال لوٹنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی زندگیا ں اور ایمان برباد کررہے ہیں جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ان کے خلاف ایکشن لینے میں بے بسی کا شکار ہیں ، انہوں نے کہاکہ چنداخبارات،میگزین اور کیبل آپریٹرز چند رپوں کی خاطر ان کے اشتہارات بہت بڑھاچڑھا کر پیش کررہے ہیں اور سادہ لوح افراد انہی اشتہارات کی وجہ سے ان کے نرغے میں آجاتے ہیں، وہ بھی گنا ہ کبیرا کے مرتکب ہورہے ہیں لہذا ایسے لوگوں کے خلاف فی الفور پابندی لگائی جائے تاکہ مزید لوگوں کو تباہی سے بچایا جاسکے ،ا س موقع پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کوارڈینٹر ز پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر حاجی افتخار نقشبندی، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی، پیر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی، پیر محمد رمضان نقشبندی،محمد امجد نقشبندی، محمد عاصم نقشبندی اور مرزا احسان نقشبندی سمیت فاؤنڈیشن کے دیگر سینئر ممبران بھی موجود تھے جنہوں نے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرنیوالوں کے خلاف فوری کاروائی کا پر زور مطالبہ کیا، اجلاس کے اختتام کے پر ملکی سلامتی اور لوگو ں کے عقائد کی درستگی اور ایمان کی حفاظت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔