اسلام آباد میں غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی ،نوٹسز جاری کر دیئے گئے

بدھ 16 مارچ 2016 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت کے باوجود اسلام کے پوش علاقوں میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کاغذی ثابت ہوئی سیکٹر ایف سکس میں صرف غیر ملکیوں کے گھروں کو نوٹسسز جاری کئے جبکہ 303 غیر ملکی باشندوں نے اپنا ڈیٹا فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے واضح احکامات کے باوجود اسلام آباد پولیس غیر ملکیوں کا ڈیٹا جمع کرنے میں ناکام رہی تھانہ کوہسار پولیس نے سیکٹر ایف سکس میں صرف چند غیر ملکی باشندوں کو نوٹسسز جاری کئے جبکہ 303 غیر ملکی باشندوں نے پولیس کو اپنا ڈیٹا جمع کروانے سے صاف انکار کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیر داخلہ کی جانب سے اپنا ڈیٹا جمع نہ کروانے والے 303 غیر ملکیوں کو اپنے کوائف جمع کروانے سے متعلق آخری نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :