بھارت نے غلطی سے سیز فائر لائن عبور کرنیوالے نوجوان کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا

بدھ 16 مارچ 2016 14:51

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) آزاد کشمیر کے غلطی سے سیز فائر لائن عبور کر کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے والے نو جوان کو بھارتی فوج نے چکندہ باغ راولاکوٹ سیکٹر میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا جموں سیکٹر کے علاقہ ٹائیں سے تعلق رکھنے والا نوجوان ندیم چوہدری ولد نذیر چوہدری گھاس کاٹتے ہوئے غلطی سے سیز فائر لائن عبور کر کے بھارتی مقبوضہ علاقہ میں داخل ہو گیا فورسز نے اسے گر فتار کر کہ تفتیش کی گئی، حوالگی معاہدہ کے تحت نوجوان کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گزشتہ سال راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سرفروش کاری سردار وحید نور کی سری نگر میں شہادت کے بعد اس کا جسد خاکی حوالگی معاہدہ کے تحت پاکستان کے حوالے کر دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :