جرمنی میں اسلام مخالف تنظیم کے بانی عدالت میں طلب
تازہ ترین : 1

جرمنی میں اسلام مخالف تنظیم کے بانی عدالت میں طلب

برلن ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) جرمنی میں اسلام مخالف تحریک پیگیڈا کے بانی لٹس باخ مان کو مہاجرین کے حوالے سے نفرت آمیز بیان دینے پر عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں پناہ گزینوں کا موازنہ ’بھیڑ بکریوں اور کوڑے کرکٹ ‘ سے کیا تھا۔جرمن شہر ڈریسڈن کی ایک عدالت نے لٹس باخ مان کو اپریل میں طلب کیا ہے۔

پھر مئی میں بھی ان کی دو پیشیاں ہیں۔ باخ مان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس اکتوبر میں اپنی تحریک پیگیڈا کے فیس بک پیج پر متعدد تحریروں میں نفرت آمیز مواد لکھا، جسے متعدد مرتبہ شیئر بھی کیا گیا۔ عدالت کے مطابق باخ مان کے بیانات اور الفاظ نے عوامی سطح پر نظم وضبط خراب کیا اور وہ مہاجرین کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں۔پیگیڈا کا آغاز اکتوبر سن 2014 میں ایک اسلام اور غیر ملکی مخالف فیس بک گروپ سے ہوا تھا۔ ابتداء میں اس گروپ کے حامیوں کی تعداد اتنی نہ تھی اور ڈریسڈن میں منعقد ہونے والے مظاہروں میں صرف چند سو شرکاء حصہ لیا کرتے تھے۔.

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 14:46:31

اپنی رائے کا اظہار کریں