شی جن پنگ کا5 سالہ منصوبہ نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس میں منظور

بدھ 16 مارچ 2016 14:14

بیجنگ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس کے اختتام پر پارٹی قائد شی جن پنگ کے پانچ سالہ منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق 2900 مندوبین میں سے53 نے جن پنگ کے5 سالہ منصوبے کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 25 نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔ اقتصادی سرد بازاری کے باوجود اس نئے منصوبے میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی ترقی کی سالانہ شرح 6.5 فیصد رہے گی۔ نئے منصوبے میں 2020ء تک چینی آمدنی اور اقتصادی کارکردگی کو 2010ء کے مقابلے میں دگنا کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔