ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد نے اپنے ممبران کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

بدھ 16 مارچ 2016 14:10

لاہور۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء ) ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد نے اپنے ممبران کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور کہاہے کہ چیمبر کے جومعزز ممبران ایف سی سی آئی کا شناختی کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہوں تو وہ سیکرٹری جنرل کے پاس 200روپے فیس جمع کروا کر مذکورہ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد چیمبر کے ترجمان نے بتایاکہ واحد ملکیت اور پروپرائیٹر شپ کے علاوہ پارٹنر شپ کی صورت میں منیجنگ پارٹنر یا جس کو متعلقہ فرم نامزد کرے گی کو کارڈ جاری کیاجائیگا۔

انہوں نے بتایاکہ لمیٹڈ یا پرائیویٹ کمپنی کی صورت میں چیف ایگزیکٹو یا ڈائریکٹرمیں سے ایک شخص کو کارڈ کا اجراء کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات و معلومات کے حصول کیلئے چیمبر کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کیا جا سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :