معصوم شہریوں کی جانوں سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،وفا قی وزراء

بدھ 16 مارچ 2016 14:08

سیالکوٹ۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء )وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی زاہد حامد ،وفاقی وزیر ِدفاع خواجہ محمد آصف اور ضلع کے دیگر ن لیگی عہدیداروں نے پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ․وفاقی وزراء نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جانوں سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ․اس حملے میں ملوث افراد کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ ایسے واقعات ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ․