جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

بدھ 16 مارچ 2016 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں ۔لیاقت بلوچ کی طرف سے دھماکہ کی شدید مذمت کی گئی ۔