چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت
تازہ ترین : 1

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ کاروائی قرار دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کر روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری ،سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے بھی پشاور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ادھر سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اورڈپٹی سپیکرمرتضی جاوید عباسی کی پشاور سنہری مسجد روڈ پر بس میں دھماکے کی مذمت کی ۔سپیکر وڈپٹی سپیکر نے بم دھماکے کے نتیجے میں ہونے قیمتی انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمددی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 14:01:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں