ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف کی اسلام آباد آمد پر 21توپوں کی سلامی پیش ..
تازہ ترین : 1

ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف کی اسلام آباد آمد پر 21توپوں کی سلامی پیش کی گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف کی اسلام آباد آمد پر 21توپوں کی سلامی پیش کی گئی ۔بدھ کو ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف وفاقی دارالحکومت پہنچے تو نورخان ایئربیس پروزیراعظم محمد نواز شریف نے ان کا والہانہ استقبال کیااس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی موجود تھے ‘دو بچوں نے مہمان صدر کو گلدستے پیش کئے ۔ اس موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی ‘پاکستان میں موجود ترکمانستان کے شہریوں کی بڑی تعداد نے پرزورتالیوں میں ان کا استقبال کیا ۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 13:58:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں