حیدر آبا د ٹاؤن، نوجوان نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کرلی
تازہ ترین : 1

حیدر آبا د ٹاؤن، نوجوان نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کرلی

حیدر آباد ٹاون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء)نوجوان نے لڑکی کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر نے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے واقعہ کی اطلاع کے بعد دونوں کی لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال پہنچا دیں،بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 59شمالی پچیس سالہ نوید عمر نامی نوجوان نے بیس سالہ ساجدہ حیات کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اوردلبرداشتہ ہو کر خود کو بھی فائرنگ کر کے خودکشی کر لی، جھال چکیاں پولیس کے مطابق مرنے والے جوڑے کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، پولیس کے مطابق ساجدہ حیات کو حال ہی میں اس کے خاوند نے طلاق دی تھی جو مطلقہ ہونے کے بعد اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی ، خاتون او ر اس کے مبینہ آشنا کے دہرے قتل کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 13:50:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں