لبنان،مراعات نہ ملنے پر احتجاج ،پولیس نے 600 سے زائد پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا
تازہ ترین : 1
لبنان،مراعات نہ ملنے پر احتجاج ،پولیس نے 600 سے زائد پاکستانیوں کو گرفتار ..

لبنان،مراعات نہ ملنے پر احتجاج ،پولیس نے 600 سے زائد پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) لبنان میں 6 سو سے زائد پاکستانی کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ یہ پاکستانی کارکن تعمیراتی فرم میں کراچی سے بھرتی ہو گئے۔ پاکستانیوں کے ایک نمائندے عمران قریشی نے بیروت سے فون پر بتایا کہ انہیں کراچی کی ایک ریکروٹنگ کمپنی نیازی اینڈ کو بھرتی کیا تھا اور انہیں ان مراعات کے لئے بھیجا تھا وہ یہاں فراہم نہیں کی جا رہی جس پر پاکستانی کارکنوں نے کام کرنے سے انکار کر دیا اور احتجاج کیا۔ اس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ عمران قریشی کے مطابق یہاں کارکنوں کے کیمپ میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ان کارکنوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں اس اذیت ناک صورتحال سے نکالنے کے لئے مداخلت کریں۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 13:49:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں