فیصل آباد: سی ٹی ڈی کی کارروائی، میڈیکل ریپ سمیت 2 ڈاکٹرز گرفتار

بدھ 16 مارچ 2016 13:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء)فیصل آباد میں کاوٴنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کاروائی کرتے ہوئے ممنوعہ لٹریچر اور دھماکہ خیز مواد رکھنے پر میڈیکل ریپ سمیت دو ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے علاقہ سر سید ٹاوٴن میں خفیہ اطلاع پر کاوٴنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ایک کلینک پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں ممنوعہ لٹریچر اور دھماکہ خیز مواد رکھنے پر میڈیکل ریپ سمیت دو ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا۔ تینوں گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے تاحال تینوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔