سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں ایک فیصد کمی
تازہ ترین : 1

سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں ایک فیصد کمی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں ایک فیصد کمی واقع ہو گئی۔ لندن سپاٹ میں سونے کی فیوچر ٹریڈینگ 1225.70ڈالر فی اونس میں ہوئی جو کہ تین ماہ کے کم ترین نرخ رہے۔ٹریڈینگ سیشن کے دوران ایک پوائنٹ پر سونے کے نرخ1231.50 ڈالر تک گرنے کے بعد سنبھلے جبکہ یو ایس گولڈ فیوچر بھی ایک فیصد تک ڈاوٴن رہا،ایس پی ڈی آر گوکڈ ٹرسٹ ہولڈنگز میں سونے کے نرخ میں 1.08فیصد سے 790.14 ڈالر فی ٹن تک کمی آئی۔سپاٹ سلور(چاندی)کے نرخ 0.5 فیصد کی کمی کے ساتھ 15.24ڈالر،پلاٹنیم 953.90 ڈالر اور پلاڈیم 565.60 ڈالر فی اونس رہے۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 13:47:22

اپنی رائے کا اظہار کریں