متھالی راج نے ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس میں شارلٹ ایڈورڈز کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

بدھ 16 مارچ 2016 13:45

متھالی راج نے ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس میں شارلٹ ایڈورڈز کے زیادہ رنز ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) بھارت کی ویمن ٹیم کی کپتان اور اوپننگ بلے باز متھالی راج نے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹس میں شارلوٹی ایڈورڈز کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑدیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق متھالی راج نے رواں ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 42 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انگلینڈ کی شارلوٹی ایڈورڈز کو حاصل تھا جنہوں نے 567 رنز بنا رکھے تھے۔

گزشتہ روز بنگلہ دیش ویمن کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں بھارتی کپتان متھالی راج نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 42 رنز کی اننگز کھیلی اور اس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ ٹورنامنٹس میں زیادہ رنز بنانے والی بلے باز بن گئیں۔ انہوں نے 584 رنز بنا رکھے ہیں ۔