مصطفی کمال کا شواہداداروں کے بجائے کمیشن میں پیش کرنے پرغور

بدھ 16 مارچ 2016 13:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) ایم کیوایم کے باغی رہنماانیس قائم خانی اورمصطفی کمال کی وکلاسے مشاورت جاری ہے جلدان کی نئی جماعت لیگل ایڈکمیٹی کاقیام عمل میں لائے گی۔ذرائع کے مطابق وکلاکی ٹیم ایم کیوایم کے اسیرکارکنان کے حوالے سے عدالتوں سے رجوع کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ مصطفی کمال اورانیس قائم خانی ایم کیوایم کے قائدکے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے ثبوت کسی بھی ادارے کوفراہم نہیں کریں گے اگرحکومت کوئی کمیشن قائم کرتی ہے توپھران دونوں رہنماوٴں کی جانب سے قانونی مشاورت کے بعد یہ ثبوت کمیشن کوفراہم کرنے پر غورکیاجاسکتاہے جبکہ رواں ماہ23مارچ کومصطفی کمال کاقافلہ ایک اہم پریس کانفرنس کرے گا۔

جس میں مصطفی کمال اورانیس قائم خانی اپنی نئی جماعت کے نام کا اعلان کریں گے اوراس جماعت کے منشورسے بھی میڈیا کوآگاہ کریں گے،اسی دن یہ قافلہ مزارقائدپرحاضری دے گا اورنئی جماعت کے باقاعدہ سفرکاآغازکرے گا۔

متعلقہ عنوان :