سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس نذراکبر کے گھرکے باہر ہونے والے دستی بم حملے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا

بدھ 16 مارچ 2016 13:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس نذراکبر کے گھر ڈیفنس فیز5کے باہر ہونے والے دستی بم حملے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیفنس فیز5میں گزشتہ شب سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس نذراکبر کے گھر کے باہر نامعلوم ملزمان کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق مقدمہ جسٹس نذر اکبر کے سیکیورٹی گارڈ عبدالستار کی مدعیت میں درج کیا گیاہے، مقدمے میں انسدادِدہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :