سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیئے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 16 مارچ 2016 13:23

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری ..

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ2016ء)سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔چیف جسٹس کی صدارت میںپانچ ارکان کے لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق صدرپرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم کی طرف سے سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی گئی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے ان کو فالج کا خطرہ ہےاس لئے انھیں بیرون ملک علاج کے لئے جانے کی اجازت دی جائے۔

یاد رہےکہ سنگین غداری کے مقدمے میں وزارت داخلہ نے 5 اپریل 2013 کو سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 31 مارچ 2014 کو خصوصی عدالت کی طرف سے آئین توڑنے کے مقدمے میں فرد جُرم عائد کیے جانے کے بعد وزارت داخلہ کو پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دی گئی جس پر 2 اپریل 2014 کو وزارت داخلہ نے سابق صدر کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست مسترد کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پھر 12 جون 2014 کو سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے بیرونِ ملک جانے پر عائد پابندی ہٹانے کا حکم دیا ۔سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف 14 جون 2014 کو وزارت داخلہ نےاٹارنی جنرل کے دفتر کی جانب سے درخواست دی گئی جس میں کہا گیا کہ درخواست پر فیصلے تک سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار قرار دیا جائے۔ 23 جون 2014 کوسپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے عارضی حکم کے خلاف 26 فروری 2016 کوپرویز مشرف نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ انھیں خرابی صحت اور علاج کی غرض سے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔