دہشت گرد افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کر روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت

بدھ 16 مارچ 2016 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ کاروائی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کر روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری ،سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے بھی پشاور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔